30سے 40صومالی قزاقوں کے پاس اسلحہ اور راکٹ لانچرز ہیں، اہلیہ مغوی پاکستانی

منگل 5 مئی 2026 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) صومالیہ میں پھنسے مغوی پاکستانیوں کے متاثرہ خاندان نے 30سے 40قزاقوں کے پاس اسلحہ و راکٹ لانچرز کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے ۔یاسر خان نامی پاکستانی مغوی کی اہلیہ مہوش نے بتایا کہ شوہر سے آخری بار بات جمعرات کو ہوئی تھی، شوہر نے بتایا کہ ہمارے پاس کھانا ختم ہوچکا۔مہوش یاسر خان نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وائس چیئرپرسن انصار برنی ٹرسٹ شاہین برنی کے مطابق تین چار دن پہلے قزاقوں کے ساتھ رابطہ ہوا تھا، قزاقوں نے بتایا کہ دیگر ملکوں کے شہریوں کیلئے ان کی حکومت نے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قزاقوں نے کہا پاکستانی حکام ان کیساتھ رابطہ نہیں کر رہے، ہمارے جن سے رابطے ہوسکتے تھے ہم نے کئے۔ شاہین برنی نے کہا ہم نے انٹرنیشنل فورم اور سفارتخانے تک بھی اہل خانہ کی آواز پہنچائی، متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں، حکومت بھی رہائی کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ یرغمال پاکستانیوں میں کچھ بیمار ہیں۔