Live Updates

ڈیزل مہنگا، ماہی گیروں کیلئے 51کروڑ سے زائد سبسڈی پیکیج کا اعلان

دوماہ کے ایندھن اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک بار ادائیگی کی جائے گی،محمدعلی ملکانی کی میڈیاسے گفتگو

منگل 5 مئی 2026 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) سندھ حکومت نے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ ماہی گیروں کیلئے 51کروڑ 50لاکھ روپے کے ایندھن سبسڈی پیکیج کا اعلان کر دیا۔وزیر فشریز محمد علی ملکانی نے سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ کے ایندھن اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک بار مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مچھلی کے شکار میں 20فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہزاروں ماہی گیروں کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

محمد علی ملکانی کے مطابق 9ہزار 634رجسٹرڈ کشتی مالکان کو مالی امداد دی جائے گی، بڑی کشتیوں کے مالکان کو فی کشتی 2لاکھ روپے جبکہ چھوٹی کشتیوں کے مالکان کو ایک لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔وزیر فشریز نے بتایا کہ سبسڈی کی رقم ڈیجیٹل نظام کے تحت شفاف انداز میں تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے ماہی گیروں کیلئے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی سے منسلک ہونے کی ہدایت بھی کی۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :