شیخوپورہ ، خوراک سے منسلک 131 کاروباروں کا معائنہ ،1 فوڈ پوائنٹ سیل

بدھ 6 مئی 2026 11:27

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب سید موسیٰ رضا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 131 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کےاصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 4 لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 31 ہزار 680 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا- دودھ کو دودھ کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر 8 کلو گرام دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا مزید براں غیر معیاری اور ممنوع اشیاء خورد نوش جن میں 8 کلو گرام چکن ، 10 کلوگرام ٹماٹر ،5 کلو گرام کھانے میں استعمال ہونے والا رنگ ، 28کلو گرام دیگر زائد المیعاد اشیاء اور بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیافوڈ کوالٹی جانچنے کے لیے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے 1 فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور متعدد فوڈ پوائنٹ مالکان کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاءکی خریدوفروخت کرنے والوں کےخلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔\378