سرینگر،امریکی شہری مردہ پایا گیا

بدھ 6 مئی 2026 13:57

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ایک 83 سالہ امریکی شہری بدھ کو سری نگر میں مردہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی سے تعلق رکھنے والا اینڈرسن جان ڈیوڈ شہر کے علاقے ڈلگیٹ میں مردہ پایا گیا۔ حکام نے کہا کہ لاش کو طبی کارروائی کیلئے سرینگر کے’’ ایس ایم ایچ ایس‘‘ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔