’’معرکہ حق ‘‘نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، ادارہ جاتی عزم کو مزید مستحکم کیا ،’’معرکہ حق ‘‘کا پہلا سال مکمل ہونے پر پاک افواج کا اہم پیغام جاری
جمعرات 7 مئی 2026 00:56
(جاری ہے)
پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ سسٹمز اور niche disruptive صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔
ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک موثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’معرکہ حق ‘‘کے دوران انجام دیئے گئے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد، غیر معمولی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے۔پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد، حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا۔پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، جبکہ اس کی مسلح افواج ذمہ دارانہ اور پختہ اسٹریٹجک سوچ کی حامل ہیں۔پاکستانی مسلح افواج کی ہر تیاری، ہر کوشش اور ہر صلاحیت کا محور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا فروغ ہے،پاکستان کے لیے امن ہمیشہ عزت، وقار اور خودمختار برابری کے اصولوں سے جڑا رہا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال اور دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔پاکستانی مسلح افواج مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید صلاحیتوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔پاک افواج مستقبل کے جنگی ماحول کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، مرکوز اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمنانہ عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔ ’’معرکہ حق ‘‘میں دشمن نے پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا، اِن شاء اللہ۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج رات پوری قوم پاک فضائیہ کے ہر جوان، افسر اور اہلکار کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانی، انتھک محنت اور غیر معمولی آپریشنل توجہ پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود کے تاریخی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع میں پاک فضائیہ کی جرات، تیاری اور بروقت کارروائی قوم کی عسکری تاریخ کا روشن باب بن چکی ہے،پاک فضائیہ نے اپنے عزم، مہارت اور جذبۂ قربانی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنایا،پاک فضائیہ اپنی پیشہ ورانہ برتری، جدید جنگی صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے باعث آج بھی دنیا کی بہترین فضائی افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے،پاک فضائیہ اِن شاء اللہ ہمیشہ “Second to None” رہے گی اور اس عظیم قوم کے لیے فخر، طاقت اور اعتماد کی علامت بنی رہے گی،پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔مزید قومی خبریں
-
معرکہ حق میں اہم ٹارگٹس ہمارے نشانے پر تھے، امریکی صدر نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا،وزیر داخلہ
-
ایران، امریکہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی یا کہیں اورکہنا قبل از وقت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے، طارق فضل چوہدری
-
عدالت کی جانب سے سزا یافتہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، رانا ثناء اللہ
-
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک
-
گزشتہ دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کا انکشاف
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر ہر ہفتے بڑھ رہے ہیں، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار ہے،گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج
-
ْمعرکہ حق میں جو دنیا نے دیکھا وہ ہماری مجموعی پاور پوٹینشل کا 10، 15 فیصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
عظمت خان بگٹی نے وطن، امن اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا بیکڑ میں میرغلام قادر بگٹی میموریل اسپتال کا دورہ ، مختلف شعبوں، وارڈز اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا
-
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویزملک سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.