نومئی کے 6 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جمعرات 7 مئی 2026 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں12 جون تک توسیع کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے سماعت کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر وکلا کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عدالت میں پیش نہ ہوئیں جبکہ ان کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دونوں اسلام آباد میں عدالتی پیشی پر گئی ہیں۔ فواد چوہدری بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے بھی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ اسد عمر، اعظم سواتی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔