سپریم کورٹ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کا نوٹس لے، سماج وادی پارٹی

جمعرات 7 مئی 2026 15:03

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) بھارت کی سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادیو نے ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادیونے لکھنو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جب عدالت کی کارروائی لائیو نشر ہو سکتی ہے تو ووٹوں کی گنتی کیوں نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال کیا کہ سی سی ٹی وی لائیو کیوں نہیں ، وہ لوگ اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ فوری طور پر بنگال الیکشن کا نوٹس لے اور کائونٹنگ ویڈیو ملک کے عوام کے سامنے رکھے۔ اکھلیش یادیو نے کہا کہ ووٹوں کے گنتی کے عمل میں نقص پایا گیا ہے ، مغربی بنگال میں جو کچھ ہوا اسے بڑے پیمانے پر اتر پردیش میں بھی دہرایا جا رہا ہے جہاں آئندہ برس الیکشن ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مغربی بنگال جا کر ممتا بنیر جی سے ملاقات کریں گے ۔