مظفرگڑھ ،معرکہ حق کی سالگرہ کی تقریبات 9 سے 10 مئی تک جاری رہیں گی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 7 مئی 2026 22:52

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت معرکۂ حق کی سالگرہ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ضلعی سطح پر جاری تیاریوں، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب فیاض پارک میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ اسی طرح 10 مئی بروز اتوارکو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی بھی نکالی جائے گی جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تقریبات 10 مئی تک جاری رہیں گی جبکہ شہر بھر میں بل بورڈز اور بینرز آویزاں کر کے عوام کو بھرپور آگاہی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام پروگرامز کو منظم انداز میں مکمل کیا جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ممکنہ فلڈز کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ سیلاب، فلڈ بندوں اور سپرز کی تعمیر و مرمت اور مون سون موسم کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ فلڈ بندوں اور حفاظتی ڈھانچوں کی تعمیر و مرمت کے کام میں تیزی لائی جائے اور ممکنہ بارشوں کے پپیش نظر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہیں۔\378