سابق ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر مہر النساء کا معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان، سیاسی قیادت کو خراج تحسین

جمعرات 7 مئی 2026 22:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکر مہر النساء نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے ہونے پر افواج پاکستان،سیاسی قیادت کو بھارت کے خلاف کامیاب عسکری کارروائی اور فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو خودساختہ جنگ مسلط کرنے اور آزاد کشمیر اور پاکستان پر جارحیت کرنے کا منہ توڑ جواب دے کر عسکری قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر اور ذمہ دار ایٹمی ملک ہے مہرالنساء نے کہا بھارتی قیادت نے اسرائیل کی طرز پر جارحیت کا ارتکاب کیا جس کا بہادر مسلح افواج پاکستان نے منہ توڑ نہ صرف جواب دیا بلکہ دشمن کو گھٹنے ٹیکنے اور عالمی برادری کے ذریعے جنگ بندی کروانے پر مجبور کیا پاکستان کی بحری اور فضائیہ نے جس جرآت دلیری اور بہادری سے دشمن کے علاقوں میں جا کر ہوائی اڈے چھاؤنیاں تباہ کیں بلکہ آٹھ طیاروں کو بھی خاک چاٹنے پر مجبور کیا مہرالنساء نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلانے کے لیے ہماری جدوجھد جاری رہے گی پاکستان کشمیری عوام کا بین الاقوامی سطح پر وکیل اور تحریک آزادی کا حقیقی پشتی بان ہے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں بھارتی بربریت کے خلاف کشمیری عوام کی پُرامن جدوجھد جاری ہے انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعہ جموں کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل تلاش کریں اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کریں۔