وزیرآباد ،آپریشن بنیان مرصوص ،معرکہ حق کی تاریخی کامیابی نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا، صدر وزیرآبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
جمعرات 7 مئی 2026 22:03
(جاری ہے)
اس موقع پر صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ، ڈاکٹر ذوالفقار احمد، سبیل ندیم۔
طاہر عثمان، ندیم اختر،سیئر صحافی چیف ایڈیٹر روز نامہ جنگل،محمود ارشد جوئیہ،ڈاکٹر خالد محمود،حارث علی اور ڈاکٹر سید رضا سلطان بھی موجود تھے۔صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کی تاریخی کامیابی نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ دنیا میں ہماری افواج کی دھاک بیٹھ گئی ہے اس موقع پر ہمیں اخوت اوربھائی چارہ کا مظاہرہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے معرکہ حق کے ہیروز کو عقیدت اور تحسین بھرا سلام یش کیا اور کہا کہ یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ جب وطن عزیز کو کوئی بھی چیلنج درپیش ہوا تو پوری قوم نے مثالی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں سے دشمن کو ایسا جواب دیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بری فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے جس بہادری، حکمت عملی اور جرأت کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کی مقروض ہے جنہوں نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے ایسا عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے گا۔\378مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ،فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی
-
مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے، ایاز میمن موتی والا
-
سیکشن 7E کالعدم ہونے سے تعمیراتی شعبہ دوبارہ فعال ہوگا، میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے 16روپے درجن سستے
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ
-
معرکہ حق میں پاک فوج نے بے مثال جرات، حکمت عملی ،قربانی کی نئی تاریخ رقم کی ‘ خادم حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,800 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ایس ای سی پی کا اپریل 2026 میں ریکارڈ 4,082 نئی کمپنیوں کا اندراج
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان جاری
-
ایران امریکہ متوقع ڈیل‘دو دن میں فی تولہ سونا 19 ہزار روپے مہنگا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.