بری امام اپریشن کسی کے خلاف نہیں بلکہ سرکاری زمین کو واگزار کرانے کیلئے کیا گیا ،طلال چوہدری
' وزیر داخلہ اشرافیہ کے محلات کے خلاف بھی ویسا ہی ایکشن لیں جیسا غریبوں پر لیا، بری امام کے مکینوں سے زبردستی مکانات خالی کروائے گئے،کئی روز تک سوشل میڈیا اور ٹی وی پر پولیس ایکشن اور شیلنگ کے مناظر چلتے رہے، پارٹیشن سے پہلے کے یہاں آباد ہیں انہیں معاوضہ دیا جائے، شیری رحمان 101 کے قریب پلاٹس لوگوں کو آیف نائن میں دیے گئے، کسی کے خلاف بغیر نوٹس کے آپریشن نہیں کیا گیا ہے،وزیر مملکت داخلہ کا توجہ دلائو نوٹس پر جواب
جمعرات 7 مئی 2026 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ شہری ہونے کے ناطے غریبوں کی عزت اور تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ اشرافیہ کے محلات کے خلاف بھی ویسا ہی ایکشن لیں جیسا غریبوں پر لیا۔
انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں اور اقلیتوں کے ساتھ جو بحران پھیلا ہوا ہے وہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں سے لوگوں کو نکالنے سے پہلے معاوضہ اور متبادل فلیٹس فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری زمینوں پر بڑے بڑے لوگوں کے محلات بنے ہوئے ہیں وہ بھی مکمل تجاوزات ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن یہاں شہریوں پر گولیاں اور تشدد کیا جا رہا ہے اگر ریاست کی مجبوری ہے تو پریس کانفرنس کریں اوراپنی مجبوری بتائے۔توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ بری امام اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ایف فور سیکٹر ہے۔انہوں نے کہاکہ بر امام سمیت چار گاؤں اسلام آباد کے سی ڈی اے کی طرف سے حاصل کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کی زمین حاصل کی گئی انہیں متبادل زمین اور پیسہ دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ101 کے قریب پلاٹس لوگوں کو آیف نائن میں دیے گئے۔انہوں نے کہاکہ کسی کے خلاف بغیر نوٹس کے آپریشن نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری زمین اربوں روپے کی ملکیت ہے،یہ آپریشن کسی کی ذات کے لیے نہیں ہوا ہے۔۔۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
-
کسی نے جارحیت کی تو فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،طاہر محمود اشرفی
-
2026 کی پہلی سہ ماہی: ایزی پیسہ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 3.66 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی، چاندی بھی سستی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.