حریت تنظیموں کی کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
جمعہ 8 مئی 2026 13:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب ایک طاقتور یاد دہانی ہے کہ پاکستانی قوم متحدہے اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہے۔ارشد اقبال نے ایک عالمی امن ساز اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے ملک خدادا پاکستان کی سول اور عسکری قیادت پر زور دیا کہ وہ اپنے بڑھتے ہوئے سیاسی اور سفارتی اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے جلد اور پر امن حل کو یقینی بنانے میں مدد کریں۔کشمیر کو تقسیم برصغیرکا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر خطے میں خونریزی اور عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ڈی ایف پی کے ترجمان نے خطے میں بھارت کی توسیع پسندانہ اور سامراجی عزائم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تقریبا دس لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں جن سے کشمیریوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے جو اپنے ہی وطن میں خود غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ڈی ایف پی کے ترجمان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا بھی شکریہ ادا کیا۔ادھرتحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین فیاض حسین جعفری اور پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں اپنے بیانات میں پاکستان کی حکومت اور عوام کو آپریشن بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو پاکستان کے خلاف جارحیت کیلئے ایک بہانے کے طورپر استعمال کرنے پر مودی کی بھارتی حکومت کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دورمیں بھارت ایک انتہاپسند اورسرکش ریاست بن چکا ہے ،جسے بین الاقوامی قانون اور علاقائی استحکام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ انہوں نے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی مسلسل مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ اداکیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.