پروفیسر نازلی حسین این بی سی آر کی چیئرپرسن منتخب

این بی سی آرپاکستان میں انسانی موضوعات پر کی جانے والی تحقیق کے اخلاقی معیارات کی نگرانی کرنے والا بنیادی ادارہ ہے

جمعہ 8 مئی 2026 15:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) ڈاؤ یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نازلی حسین کو نیشنل ایتھکس کمیٹی فار ریسرچ ( NBCR) کا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی برائے تحقیق (NBC-R) پاکستان میں انسانی موضوعات پر کی جانے والی تحقیق کے اخلاقی معیارات کی نگرانی کرنے والا بنیادی ادارہ ہے۔یہ ادارہ بائیومیڈیکل اور سماجی علوم دونوں کا احاطہ کرتا ہے، یہ تحقیقی شرکا کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔تحقیق کے آغاز سے قبل مطالعاتی منصوبوں اور پروٹوکولز کا جائزہ لیتی ہے اور افراد، برادریوں اور اعداد و شمار سے متعلق تحقیق کو منظم کرتی ہے۔