لاہور ، گھریلو نا چاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ،سالی زخمی

ملزم عبدالمجید کی فائرنگ سے 40سالہ بیوی ثمینہ جاں بحق ،50سالہ سالی نگینہ زخمی ہوئے

جمعہ 8 مئی 2026 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ مناواں میں گھریلو نا چاقی پر شوہر نے فائرنگ کر دی جس سے بیوی جاں بحق جبکہ سالی زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق ملزم عبدالمجید نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی 40سالہ بیوی ثمینہ اور 50سالہ سالی نگینہ پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

واقعے کے نتیجے میں ثمینہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نگینہ زخمی ہو گئے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر ہی پہنچ گئیں۔پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے مقتولہ کے بیٹے زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔