پشاور، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم

جمعہ 8 مئی 2026 23:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے جمعہ کے روز ایک خصوصی تقریب کے دوران فیلڈ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق خصوصی تقریب میں عمدہ کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید ریاض آفریدی، سب انسپکٹرز سجاد سراج، تاج نبی خان، نور محمد خان، اے ایس آئیز جان عالم خان، ارشد علی، علی اعجاز، ریاض خلیل اور اسرار خان جبکہ کانسٹیبلان مظہر علی، صادق اللہ، صدام حسین، امین اللہ، ابرار حسین، وقاص خان، بختیار خان، افضل اور عبدالباسط کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

اس موقع پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی پیشہ ورانہ کاوشیں بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔