ڈپٹی کمشنر بارکھان جناب سعید الرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسام الدین کاکڑ نے ریلی میں شرکت کی اور شرکا کے ہمراہ قومی جذبے کا مظاہرہ کیا

جمعہ 8 مئی 2026 23:56

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بارکھان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک عظیم الشان یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بارکھان کے تمام محکموں کے سربراہان، عوام، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

بارکھان: ڈپٹی کمشنر بارکھان جناب سعید الرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسام الدین کاکڑ نے ریلی میں شرکت کی اور شرکا کے ہمراہ قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔بارکھان: ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ افواجِ پاکستان کے حق میں پرجوش نعرے بھی لگائے گئے۔

(جاری ہے)

شرکا نے وطنِ عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

ریلی ضلعی کمپلکس بارکھان سے شروع ہوئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی بہادری، قربانیوں اور ملکی سلامتی کے لیے ان کے ناقابلِ فراموش کردار کو سراہا بارکھان: مقررین اور شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج، قومی اداروں اور ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت متحد اور شانہ بشانہ کھڑی ہے۔