سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ، ریسکیو 1122 کے 25 سے زائد ہیٹ ریلیف کیمپس قائم
جمعہ 8 مئی 2026 23:55
(جاری ہے)
گیانچند ایسرانی کے مطابق کراچی میں سخی حسن چورنگی، واٹر پمپ، ریلوے اسٹیشن، ڈی سی ساتھ کمپلیکس، گلستانِ جوہر، ملیر اور دیگر مصروف مقامات پر خصوصی ہیٹ ریلیف پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ حیدرآباد میں نسیم نگر، عالمدار چوک اور ٹنڈوجام سمیت مختلف علاقوں میں بھی کیمپس فعال ہیں۔
اسی طرح سکھر کے گھنٹہ گھر، میرپور ماتھیلو، لاڑکانہ، مٹھی، بدین، سجاول، قمبر اور شہید بینظیر آباد میں بھی عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیٹ ریلیف کیمپس پر شہریوں کو ٹھنڈا پانی، ORS، شربت، ابتدائی طبی امداد اور ہیٹ اسٹروک سے بچا سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ شدید متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد دینے کے ساتھ قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔مشیر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ان کی ہدایات پر تمام اضلاع میں فائر اینڈ ریسکیو، ایمرجنسی میڈیکل اور ایمبولینس ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔گیانچند ایسرانی نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی استعمال کریں، بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
-
کسی نے جارحیت کی تو فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،طاہر محمود اشرفی
-
2026 کی پہلی سہ ماہی: ایزی پیسہ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 3.66 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی، چاندی بھی سستی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.