اسلام آباد میں ’’بابر پارک‘‘ کا قیام، ازبکستان کا پاکستانی شہریوں کے لیے خوبصورت تحفہ، چیئرمین سی ڈی اے اور ازبک سفیر کی ملاقات
اسلام آباد اور تاشقند کو ’’سسٹر سٹیز‘‘ کا درجہ دینے کا فیصلہ، ڈپلومیٹک انکلیو میں ازبک سفارتخانے کی منتقلی پر بھی تبادلہ خیال
جمعہ 8 مئی 2026 21:10
(جاری ہے)
چیئرمین سی ڈی اے نے پارک کے ڈیزائن کی تعریف کی اور جلد منصوبے کے دورے کا اعلان کیا۔ازبک سفیر نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد اور تاشقند کو ’’سسٹر سٹیز‘‘ کا درجہ دینے کے لیے مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو ) پر دستخط کی تقریب جلد متوقع ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد اور ازبکستان کے تاریخی شہر فرغانہ کے مابین بھی سسٹر سٹی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ازبک سفارتخانے کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کے امکانات پر بھی بات ہوئی، جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد کی ترقی اور بیوٹفیکیشن کے لیے ازبکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ازبک سفیر نے بھی دونوں ممالک کے طویل تاریخی اور ثقافتی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ’’تاشقند اسٹریٹ‘‘ کا قیام ان برادرانہ تعلقات کی ایک کڑی ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں شخصیات نے شہری سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے اور اسلام آباد کے مختلف مقامات پر مل کر تزئین و آرائش کے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیامزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیرالیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پیپلزپارٹی کی عدالت سے رجوع کرنے کی تیاری
-
اے آئی تصاویر دیکھ کر نکاح، سابق رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ فراڈ ہوگیا، بلیک میلنگ کا بھی شکار
-
پاکستان آنے والے ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنا سامان خود اٹھایا، سادگی نے توجہ حاصل کرلی
-
رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی اڈیالہ پہنچے تو پولیس نے راستہ روک لیا، ملاقات نہ ہونے پر کارکنوں کیلئے اہم اعلان
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.