شمالی کوریا کے رہنما کی دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کے خلاف فتح کی سالگر ہ پر روسی صدراور عوام کو مبارکباد

ہفتہ 9 مئی 2026 11:09

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے دوسری جنگ عظیم میں روس کی جرمنی کے خلاف فتح کی سالگر ہ پر تہنیتی پیغام میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، دیگر روسی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو اولین ترجیح دے گا اور اسے مسلسل فروغ دیتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہمیشہ آپ اور برادر روسی عوام کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک نے 2024 میں فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔