شمالی کوریا کا روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ہفتہ 9 مئی 2026 11:11

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کی عظیم محب وطن جنگ میں فتح کی 21ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق کم جونگ ان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں روسی قیادت اور روسی عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ’’ہمارے دونوں ممالک کے درمیان اتحادی نوعیت کی جامع تزویراتی شراکت داری کو اولین ترجیح دے گا اور اسے مسلسل فروغ دیتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہمیشہ آپ اور برادر روسی عوام کے ساتھ ہے۔