قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو

ہفتہ 9 مئی 2026 12:53

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستانی ثالثی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر شیخ محمد بن عبدالرحمن نے تمام فریقین سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے پر زور دیا۔انہوں نے مستقل امن اور علاقائی استحکام کے لیے جامع معاہدے کی ضرورت پر بھی زور دیا