عباس عراقچی کا برطانیہ کی وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتِحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 9 مئی 2026 22:27

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ شام برطانوی ہم منصب ایویٹ کوپر سے فون پر بات چیت کی اور خطے کی تازہ صورتِحال پر تبادلہ خیال کیا۔عباس عراقچی اور برطانوی وزیرِ خارجہ نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے ترک وزیرِ خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تازہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے ترک ہم منصب کو جنگ کی امریکی خلاف ورزیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمے دار امریکی لاقانونیت اور فوجی مہم جوئی کو ٹھہرایا۔