Live Updates

ایرانی سپریم لیڈرجنگی حکمت عملیوں میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

ہفتہ 9 مئی 2026 20:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای روپوش رہنے کے باوجود ایران کی جنگی حکمت عملیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ سے واقف متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز میں ممکنہ طور پر زخمی ہونے کے بعد امریکا اور ایران کے جاری مذاکرات اور جنگی حکمت عملیوں میں ہدایات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ امریکی انٹیلی جنس جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر مبینہ طور پر قطعی اختیار ابھی تک واضح نہیں ہے تاہم مجتبی خامنہ ای دیگر سینئر ایرانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سپریم لیڈر سفارتی حکمت عملی میں فعال طور پر شامل ہیں۔تاہم دوسری جانے صورتحال سے واقف ایک علیحدہ ذرائع نے بتایا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ خامنہ ای اس پوری جنگی صورتحال میں معمولی کردار ادا کررہے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات