امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس (آج) ہوگا

ہفتہ 9 مئی 2026 21:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس (آج) اتوار ہوگا۔ترجمان ایرانی پارلیمنٹ کے مطابق جنگ کے بعد پہلی بار کونسل اپنا پہلا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ جنگ کے باعث معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے، ایرانی پارلیمنٹ کا آخری عوامی اجلاس 16 فروری کو منعقد ہوا تھا۔