روس-چین تعاون عالمی تعلقات میں استحکام کا اہم ترین عنصر ہے، ولادیمیر پیوٹن

اتوار 10 مئی 2026 08:32

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان تعاون بین الاقوامی تعلقات میں استحکام پیدا کرنے کا سب سے اہم عنصر بن چکا ہے۔شنہوا کے مطابق ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین جیسے ممالک کے درمیان شراکت داری عالمی معاملات میں استحکام اور توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چین اس وقت روس کا سب سے بڑا تجارتی اور اقتصادی شراکت دار ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں ہائی ٹیک شعبوں کے ذریعے مسلسل تنوع پیدا کیا جا رہا ہے، جو انتہائی اہم پیش رفت ہے۔روسی صدر کے مطابق روس اور چین تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی متفق ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک “اہم پیش رفت” کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یوکرین بحران کے حوالے سے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ وہ یوکرینی صدر ولاد یمیر زیلینسکی سے نہ صرف ماسکو بلکہ کسی تیسرے ملک میں بھی ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم یہ ملاقات صرف حتمی امن معاہدے پر دستخط کے مقصد کے لیے ہونی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ ملاقات کا مقصد مذاکرات کا آغاز نہیں بلکہ دیرپا امن معاہدے کو حتمی شکل دینا ہونا چاہیے۔