Live Updates

امریکی صدر کا اپنا اوباما اور بائیڈن دور سے موازنہ

ٹرمپ نے تباہ ایرانی جہاز اور ڈرونز کی اے آئی تصاویر پوسٹ کردیں

اتوار 10 مئی 2026 17:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) ٹرمپ کا اپنا اوباما اور بائیڈن دور سے موازنہ، تباہ ایرانی جہاز اور ڈرونز کی اے آئی تصاویر پوسٹ کردیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور حکومت کی ایران پالیسی کا موازنہ سابق امریکی صدرور باراک اوباما اور جو بائیڈن دور کی ایران کے حوالے سے پالیسیوں سے کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مختلف پوسٹس میں ایران کیساتھ جاری تنازع سے متعلق مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی کچھ تصاویر جاری کیں۔

ٹرمپ نے ان تصاویر میں اپنے دور صدارت کا اوباما اور بائیڈن دور سے موازنہ کیا، ایرانی جہاز اور ڈرونز کی تباہی کی تصاویر جاری کیں۔ پہلی تصویر کے ذریعے ٹرمپ نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ سابقہ امریکی انتظامیہ (اوباما اور بائیڈن) کے دور میں ایرانی بحری جہاز سمندر کی سطح پر آزادانہ طور پر گھوم رہے تھے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران 159جہازوں کو سمندر کی تہہ میں ڈبو دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری تصویر میں میں ایک امریکی بحری جہاز دکھایا گیا ہے جس سے لیزر شعاعیں نکل رہی ہیں اور وہ فضا میں کئی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس تصویر پر لکھا کہ الوداع ڈرونز۔ یہ تصویر بھی ایران کے ڈرون پروگرام کے خلاف امریکی کارروائیوں کا حوالہ دیتی ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات