ثاقب سکندر نامی شہری کو وفات شدہ ظاہر کرنے کے معاملے پر نادرا کی وضاحت جاری

غلط اندراج یونین کونسل کی سطح پر ہوا، نادرا کے نظام کا کوئی تعلق نہیں؛ ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی کی سفارش

پیر 11 مئی 2026 11:35

ثاقب سکندر نامی شہری کو وفات شدہ ظاہر کرنے  کے معاملے پر نادرا کی وضاحت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2026ء)  گزشتہ دنوں اردوپوائنٹ نے پتوکی کے ایک نمبردار ثاقب سکندر کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی ویڈیو نشر کی تھی جس کے مطابق سکندر ثاقب زندہ ہے مگر نادار کے ریکارڈ میں اسکو فوت شدہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ثاقب سکندر کے مطابق وہ نادرا افس کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہے ۔سٹوری چلنے کے بعد وائرل ہوگئی تو نادرا کی جانب سے سٹوری پر کمنٹس کرکے وضاحت کردی گئی ہے کہ دراصل یہ نادرا کی غلطی نہیں بلکہ یونین کونسل کے سیکرٹری کی غلطی ہے جس پر اسکے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔


نادرا کے آفیشل پیج کی جناب سے اردوپوائنٹ پر چلنے والی سٹوری پرلکھا کہ معزی شہری،
سوشل میڈیا پر ثاقب سکندر کے حوالے سے زیرِ گردش ویڈیو کے بارے میں نادرا یہ وضاحت کرتا ہے کہ سکندر ثاقب کی والدہ اپنے مرحوم والد کے وفات اندراج/وفات سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے متعلقہ یونین کونسل سے رجوع کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

دورانِ اندراج، متعلقہ یونین کونسل سیکریٹری نے مرحوم والد کے شناختی کارڈ نمبر کے بجائے سکندر ثاقب کا شناختی کارڈ نمبر شناختی کارڈ کے خانے میں درج کیا جس کے باعث سکندر ثاقب کا ریکارڈ وفات شدہ ظاہر ہو رہا ہے ۔


واضح رہے کہ پیدائش، وفات، نکاح و طلاق کے اندراجات متعلقہ یونین کونسلز/لوکل گورنمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ مذکورہ واقع یونین کونسل کی سطح پر غلط اندراج کے باعث پیش آیا، جس کا نادرا کے ڈیٹا اندراج یا نظام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نادرانے معاملہ کی نشاندہی کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو متعلقہ یونین کونسل سیکریٹری کے خلاف ضابطہ کے مطابق ضروری تادیبی کارروائی کے لیے مراسلہ ارسال کر رہا ہے ۔بغیر حقائق کے جاننے نادرا کے متعلق منفی معلومات پھیلا نے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :