Live Updates

ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، کسی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے، ایران کا اعلان

مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی بات چیت کے دوران صرف اور صرف ایرانی قوم کی بہتری اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے والی تجاویز پیش کریں؛ ایرانی حکام کا مؤقف

Sajid Ali ساجد علی پیر 11 مئی 2026 11:10

ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، کسی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کا حالیہ جواب مسترد کر دیا گیا، اس پیشرفت پر ایرانی حکام نے بھی سخت اور دوٹوک ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی امن یا مذاکراتی تجویز کو مسترد کیے جانے کے بعد تہران نے بھی جوابی لفظی وار کر دیا، اس ضمن میں ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کا جواب ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور وہ اپنے قومی مفادات پر مبنی پالیسی پر گامزن رہیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ہمارے جواب سے مطمئن نہیں ہیں، تو یہ ان کا مسئلہ ہے، ہمارے لیے ان کی پسند یا ناپسند کوئی معنی نہیں رکھتی، ہم کسی کے دباؤ میں آکر اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی بات چیت کے دوران صرف اور صرف ایرانی قوم کی بہتری اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے والی تجاویز پیش کریں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کردیا، اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، ایران دہائیوں سے امریکہ کے ساتھ گیمز کھیل رہا ہے اور اپنی تاخیری حربوں سے بیوقوف بنا رہا ہے اور سابقہ انتظامیہ کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 47 سالوں سے ایران امریکیوں کو "روڈ سائیڈ بموں" کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے، ایران نے احتجاج دبانے کے لیے حال ہی میں 42 ہزار نہتے اور معصوم مظاہرین کو ختم کیا، وہ ہمارے ملک کی حالت پر ہنستے رہے ہیں، لیکن اب وہ مزید نہیں ہنس پائیں گے، امریکہ اب ایران کے ان کھیلوں کا خاتمہ کرے گا اور ایران کو مزید یہ موقع نہیں ملے گا کہ وہ امریکہ کا مذاق اڑائے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات