صنم جاوید کی جیل میں اچانک طبعیت خراب، ہسپتال منتقل کردیا گیا

حکام نے ان کی فیملی کو نہیں بتایا، کسی نے صنم جاوید کو ہسپتال دیکھا تو خاندان کو مطلع کیا اور جب اہل خانہ وہ ہسپتال پہنچے تو بچوں کو بھی صنم جاوید سے نہیں ملنے دیا گیا؛ اطلاعات

Sajid Ali ساجد علی پیر 11 مئی 2026 12:38

صنم جاوید کی جیل میں اچانک طبعیت خراب، ہسپتال منتقل کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2026ء) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی جیل میں اچانک طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنکھ کے مسائل اور شدید درد کے باعث صنم جاوید کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، رات کے وقت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صنم جاوید کو ادویات دیں مگر ان سے بھی درد کم نہ ہوا، جس کے بعد انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اب ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے بیٹی سمیت کسی کو بھی صنم جاوید سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

اس حوالے سے مزید اطلاعات ہیں کہ صنم جاوید کو رات گئے جناح ہسپتال لایا گیا، تاہم اس حوالے سے حکام نے ان کی فیملی کو بھی نہیں بتایا، کسی نے صنم جاوید کو ہسپتال دیکھا تو خاندان کو مطلع کیا اور جب اہل خانہ وہ ہسپتال پہنچے تو بچوں کو بھی صنم جاوید سے نہیں ملنے دیا گیا۔ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ صنم جاوید کو آنکھ اور معدے میں تکلیف کے باعث جناح ہسپتال لایا گیا ہے، لیکن صنم جاوید کی بیماری سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جا رہی ہیں۔