Live Updates

ہرمز میں فوجی تعیناتی کی تو فوری جواب دیا جائے گا،فرانس اوربرطانیہ کوایرانی انتباہ

جنگ کا زمانہ ہو یا امن کا دور صرف ایران آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کا اہتمام کرے گا،بیان

پیر 11 مئی 2026 11:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) ایران نے دو اہم یورپی ملکوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے دور رہیں اور فوج بھیجنے سے گریز کریں ، بصورت دیگر ایران کا جواب فوری اور فیصلہ کن ہوگا۔

(جاری ہے)

ایران کی طرف سے فرانس اور برطانیہ کو انتباہ ان اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کو رواں اور محفوظ بنانے کے لیے یہ مشترکہ کوششوں کے تحت اقدام کے طور پر اپنے جنگی جہاز بھیج سکتے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہم یاد کراتے ہیں کہ جنگ کا زمانہ ہو یا امن کا دور صرف اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کا اہتمام کرے گا۔ ایران کے علاوہ کسی بھی ملک کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ آبنائے ہرمز کے امور میں مداخلت کرے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات