پیپلز پارٹی غریب عوام کی آواز ہے آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے،حاجی بشیر اقبال

پیر 11 مئی 2026 14:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) جہلم ویلی کھلانا کی سیاسی و سماجی شخصیت و پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی بشیر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی آواز ہے آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے۔ عوام کارکردگی کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس نے عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی مدد کی، آج تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھی بیوہ یتیموں غریب غربا گھرانوں کی کفالت کی اور جاری رکھی ہوئی ہے، انھوں نے کہا آمدہ الیکشن میں آذاد کشمیر بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

انھوں نے کہا ہم پاکستان پیپلز پارٹی آذاد کشمیر کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور اپنے علاقے سے پاکستان پیپلز پارٹی آذاد کشمیر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے، ہمارے علاقے سے جو بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار ہوگا اسی کو کامیاب بنائیں گئے،