راہل گاندھی کی نریندر مودی پر کڑی تنقید

پیر 11 مئی 2026 22:33

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نریندر مودی کی طرف سے عوام سے ایندھن کم استعمال کرنے اور سونا نہ خریدنے کی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مودی کی اس اپیل سے معیشت کو سنبھالنے میں حکومت کی ناکامی کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی ناکامی کی ذمہ داری لینے کی بجائے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ "مودی نے کل عوام سے قربانی دینے کا مطالبہ کیا تھا-