مقبوضہ کشمیر، مدرسے میں آگ لگنے سے ایک طالب علم جاں بحق، 4زخمی

منگل 12 مئی 2026 17:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک مدرسے میں آتشزدگی سے ایک طالب علم جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرانا متن اڈہ کے علاقے میں واقع دارالعلوم بابا حیدری ریشی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس سے عمارت میں موجود طلبا میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کیں۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کئی طلبا کو مدرسے سے نکال لیا گیاہے ۔واقعے میں 15سالہ طالب علم بلال احمد بری طرح جھلس گیا اور بعد ازاں جاں بحق ہو گیا ۔ چار دیگر طلبا زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔