سپریم کورٹ ، نورمقدم قتل کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی

بدھ 13 مئی 2026 12:09

سپریم کورٹ ، نورمقدم قتل کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2026ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔ عدالت عظمیٰ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت بدھ کے روز جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ طویل ہے اس لیے اب عید کے بعد سنا جائے گا ،انہوں نے ہدایت کی کہ جون کے پہلے ہفتے میں کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ جس روز نور مقدم قتل کیس سماعت کے لیے مقرر ہو اس روز کوئی دوسرا فوجداری مقدمہ نہ لگایا جائے تاکہ کیس کی مسلسل اور یکسوئی کے ساتھ سماعت ممکن ہو سکے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔