مریم نواز کے 7 کروڑ زر ضمانت انکے شوہر کیپٹن (ر)صفدر وصول کرینگے

ہائیکورٹ کا 7کروڑ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا

بدھ 13 مئی 2026 14:55

مریم نواز کے 7 کروڑ زر ضمانت انکے شوہر کیپٹن (ر)صفدر وصول کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو 7کروڑ روپے واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے 7کروڑ روپے مناسب تصدیق کے بعد واپس کرنے کا حکم دے دیا،مریم نواز کے 7کروڑ زر ضمانت ان کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر وصول کریں گے۔

احتساب عدالت لاہور کے فیصلے کے بعد متعلقہ درخواستیں نمٹا دی گئیں۔ نیب نے وفاقی آئینی عدالت میں سی پی ایل اے دوبارہ جمع نہ کرانے کی تصدیق کر دی،نیب نے عدالت میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کا حلف نامہ جمع کرا دیا۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد سمیت دیگر پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔