ڈونلڈ ٹرمپ کے ”گولڈن ڈوم“ کی لاگت 1200 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے .کانگریس بجٹ دفترکا انکشاف
یہ تخمینہ امریکی انتظامیہ کے سابقہ اعلانات سے کہیں زیادہ ہے‘سالانہ آپریشنل اور سپورٹ اخراجات کا اوسط تخمینہ 8.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
بدھ 13 مئی 2026
15:12
(جاری ہے)
رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ خلائی انٹرسیپشن سسٹم اس منصوبے کا سب سے مہنگا حصہ ہے، جو کہ خریداری کے اخراجات کا تقریباً 70 فی صد اور مجموعی متوقع اخراجات کا تقریباً 60 فی صد بنتا ہے رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ میں سالانہ آپریشنل اور سپورٹ اخراجات کا اوسط تخمینہ 8.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو اس نئے دفاعی منصوبے کے طویل مدتی مالی بوجھ کی عکاسی کرتا ہے. صدرٹرمپ نے جنوری 2025 میں امریکی محکمہ دفاع ”پینٹاگان“ کو ایک جدید ترین میزائل دفاعی ڈھال بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی، جسے شروع میں ”امریکہ کا آئرن ڈوم“ کا نام دیا گیا تھا جو بعد میں ”گولڈن ڈوم“ میں تبدیل ہو گیا مئی 2025 میں ٹرمپ نے اس منصوبے کے لیے 25 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی کل لاگت کا تخمینہ صرف 175 ارب ڈالر لگایا تھا جو بجٹ دفتر کے حالیہ تخمینوں سے بہت کم ہے. بجٹ دفتر نے پہلے ایک رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی ایک محدود تعداد کا مقابلہ کرنے والے خلائی انٹرسیپٹر میزائلوں کی لاگت 20 سال کے دوران 161 سے 542 ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے اس منصوبے کے مقاصد محض محدود حملوں کو روکنے تک محدود نہیں ہیں کیونکہ 2026 کی امریکی قومی دفاعی حکمت عملی میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگان بڑے پیمانے پر میزائلوں کی بوچھاڑ اور جدید فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ”کم لاگت“ والے موثر آپشنز تیار کرنے پر توجہ دے گا اگرچہ یہ منصوبہ ابھی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے لیکن یہ نئے تخمینے ان تکنیکی اور مالی چیلنجوں کی عکاسی کرتے ہیں جن کا سامنا امریکہ کو خلائی ٹیکنالوجی پر مبنی کثیر تہہ والے میزائل دفاعی نظام کی تعمیر میں کرنا پڑ سکتا ہے.
مزید اہم خبریں
-
اقبال آفریدی کا بیٹے کے اقدام کا دفاع، خود بھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی
-
ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے چین کی مدد کی ضرورت نہیں.صدرٹرمپ
-
دہلی اور کابل میں اس وقت کوئی تفریق نہیں، وزیر دفاع
-
ایران جنگ بندی کی کوششیں، قطر پس پردہ سفارت کاری میں متحرک
-
یورپی یونین کاتین اسرائیلی آباد کاروں اور حماس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق
-
اسرائیلی فوج کی لبنان میں چرچ کے تقدس کوپامال کرنے اور حضرت مسیح کے مجسمے کو توڑنے کے مجرم فوجیوں کو علامتی سزائیں
-
امریکی شہریوں کی مشکلات سے زیادہ اہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے.ڈونلڈ ٹرمپ
-
فلائی دبئی کا لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے فضائی آپریشن غیر معینہ مدت تک معطل
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے ”گولڈن ڈوم“ کی لاگت 1200 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے .کانگریس بجٹ دفترکا انکشاف
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے. امریکی مشیر برائے عرب وافریقی امور
-
عراق میں اسرائیل کے خفیہ فوجی اڈاے موجودگی اور صحرائی علاقے میں مسلح جھڑپوں کی اطلاعات
-
شی جن پنگ سے چین کو 'اوپن‘ کرنے کی درخواست کروں گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.