فلائی دبئی کا لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے فضائی آپریشن غیر معینہ مدت تک معطل

یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر کیا گیا اور تاحکم ثانی ان شہروں کیلئے کوئی بھی پرواز دستیاب نہیں ہوگی، رقم کی واپسی یا متبادل پروازوں کے حوالے سے جلد آگاہ کردیا جائے گا، ایئرلائن انتظامیہ

Sajid Ali ساجد علی بدھ 13 مئی 2026 15:13

فلائی دبئی کا لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے فضائی آپریشن غیر معینہ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2026ء) فلائی دبئی نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے فضائی آپریشن غیر معینہ مدت تک معطل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف ایئر لائن فلائی دبئی نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے اپنی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ٹریول ایڈوائزری کے تحت اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے فضائی آپریشن تاحکمِ ثانی بند رہے گا، جس کے باعث اسلام آباد کی پروازیں FZ353 اور FZ354 معطل کر دی گئی ہیں، لاہور کی پروازیں FZ359 اور FZ360 غیر معینہ مدت تک دستیاب نہیں ہوں گی، پشاور کی پروازیں FZ375 اور FZ376 بھی اس فیصلے سے متاثر ہوئی ہیں۔

FlyDubai
                                                 
مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایئر لائن کی ویب سائٹ پر اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس مسلسل چیک کرتے رہیں، ایئر لائن انتظامیہ نے آپریشن کی اچانک معطلی کی وجہ سے مسافروں کو پہنچنے والی زحمت پر معذرت کی اور کہا ہے کہ متاثرہ مسافر قریب ترین دستیاب روانگی پوائنٹس سے اپنے سفر کی دوبارہ بکنگ کروا سکتے ہیں، جو مسافر سفر نہ کرنے کا انتخاب کریں گے، انہیں ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے بعد میں مطلع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)