گورنر خیبرپختونخوا کی کوششیں ، وزیر داخلہ نے صوبے میں دس پاسپورٹ دفاتر اور متعدد اضلاع میں کائونٹرز کی منظوری دے دی

بدھ 13 مئی 2026 19:32

گورنر خیبرپختونخوا کی کوششیں ،  وزیر داخلہ   نے صوبے میں دس     پاسپورٹ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کوششوں سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبے میں دس مقامات پر پاسپورٹ کے دفاتر کے قیام اور متعدد اضلاع میں کائونٹرز کے قیام کی منظوری دے دی ۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق اس حوالے سے ڈائریکٹر پاسپورٹ پشاور فیض الحسن نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور انہیں پیشرفت سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر کو بتایا گیا کہ عمارات کے قیام کے منصوبے پر پیشرفت جاری ہے ،اس سے عوام اور حکومت کو سہولیات میسر ہوں گی ۔ فیصل کریم کنڈی کی نشاندہی پر درگئی ، پنیالہ ، پروا اور نائیویلہ میں نادرا دفاتر میں محکمہ پاسپورٹ کے کاونٹرز کے قیام کے حوالے سے جاری پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔گورنر نے کہا کہ پاسپورٹ کائونٹرز کے قیام سے عوام کو آمد و رفت کی تکلیف سے نجات اور دہلیز پر جدید سہولت میسر ہوگی ۔انہوں نے محکمے کی کیش لیس انوائرمنٹ پالیسی کو بھی سراہا۔