پاکستان بڑھتے بیماریوں کے بوجھ پر قابو نہیں پا سکتا جب تک روک تھام، سکریننگ، صاف پانی اور عوامی صحت بارے آگاہی کو ترجیح نہ دی جائے، سید مصطفیٰ کمال
بدھ 13 مئی 2026 20:21
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اقدام پر حکومت نے ملک بھر میں مفت ہیپاٹائٹس سی سکریننگ اور علاج کا پروگرام شروع کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام اسلام آباد سے آزمائشی طور پر شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 12 سکریننگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک سال کے اندر صوبوں کے تعاون سے ان مراکز کی تعداد کو پورے ملک میں 1,000 تک بڑھا دیا جائے گا۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس پروگرام کا تخمینہ 67 ارب روپے ہے، حکومت سکریننگ ٹیسٹ اور ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لئے ادویات کا تمام خرچ خود برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک سکریننگ ٹیسٹ کی لاگت تقریباً 7,000 روپے اور ایک مریض کے لئے ادویات کی لاگت تقریباً 34,000 روپے ہے لیکن شہریوں کو اس کے لئے کچھ بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص میں تاخیر جگر کے کینسر کے کیسز میں اضافے کا باعث بن رہی ہے اور زور دیا کہ روک تھام اور ابتدائی سکریننگ اموات اور طویل مدتی صحت کی پیچیدگیوں کو کم کرنے کے لئے ضروری ہے۔تھیلیسیمیا کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے قانون سازوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شادی سے پہلے جوڑوں کی سکریننگ سے متعلق قانون سازی کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ روک تھام کی سکریننگ بڑی تھیلیسیمیا والے بچوں کی پیدائش کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے جوڑوں کے لئے لازمی سکریننگ پروگراموں کے ذریعے اس بیماری پر کامیابی سے قابو پایا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا صحت کا نظام زیادہ بوجھ ہے کیونکہ ملک ایک "مریض پیدا کرنے والی فیکٹری" بن چکا ہے جہاں ہسپتالوں پر دبائو زیادہ ہے جبکہ روک تھام کی صحت پر توجہ ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیدائش میں وقفہ، ٹیکہ جات،صاف پینے کے پانی تک رسائی اور بہتر صفائی کے نظام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وسعت دینے کی ضرورت ہے۔مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ تقریباً 61 لاکھ 30 ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں، تیزی سے آبادی میں اضافہ اور مناسب صفائی کی عدم موجودگی صحت کے چیلنجز کو مزید شدید بنا رہی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان سے کراچی تک بغیر ٹریٹمنٹ شدہ گندا پانی پینے کے پانی کے ذرائع کو آلودہ کر رہا ہے جس سے پانی سے پھیلنے والی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے منسلک ہیں اور زور دیا کہ پورا معاشرہ بشمول سرکاری ادارے، اراکین پارلیمنٹ اور عام شہری اس بحران سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ وزارت کا متعدی امراض کا یونٹ عالمی شراکت داروں بشمول گلوبل فنڈ کے تعاون سے ایچ آئی وی،ٹی بی اور ملیریا کے پروگراموں پر کام کر رہا ہے۔\932مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا 3سالوں میں 5ہزار سے زائد محنت کشوں کو 3 مرلہ پلاٹ اور گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا اعلان
-
سندھ حکومت بڑی واضح ہے کہ ملزمہ پنکی کی ضمانت نہیں ہوگی بلکہ تفتیش بھی ہوگی اور قانون کے مطابق کارروائی بھی ہوگی
-
پنجاب عملاً ایک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، کسی کے قانونی اور انسانی حقوق نہیں ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ہر ماہ کھلے مین ہولز نہ ہونے کا بیان حلفی لینے اور نوٹس جاری کرنے کا حکم
-
انمول پنکی کے بعد کراچی میں ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کی گرفتاری
-
چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے ٹرمپ کا استقبال کیا‘کل صدر شی سے ملاقات ہوگی
-
حکومت کا گیس پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
-
ورکر ویلفیئر بورڈ KP نے فیکٹری مزدوروں کے بچوں کے 20 کروڑ اسکالرشپ روک لیے، کامسیٹس کے 300 طلبہ کا مستقبل داؤ پر
-
ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے
-
قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاع پر بھاری اخراجات، ترقیاتی منصوبوں میں ریکارڈ کمی
-
ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ ‘ لانچنگ سائٹس کی اکثریت اور زیرزمین تنصیبات تک دوباہ رسائی حاصل کرلی ہے.امریکی خفیہ ایجنسیوں کا انکشاف
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کوہاٹ کے شہری لیاقت شہید کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت\
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.