پنجاب عملاً ایک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، کسی کے قانونی اور انسانی حقوق نہیں ہیں
کسی کی جرات نہیں کہ انسانی حقوق پر ایس ایچ او سے سوال کرے، جو کچھ ہورہا ہے پیپلزپارٹی اس میں برابر کی شریک ہے، ہم عمران خان کیلئے قانون کے مطابق حق مانگتے ہیں۔ اسد قیصر
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 13 مئی 2026
19:46
(جاری ہے)
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، گو کہ عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا تھا، مگر ہم سے ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔
سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں بھی ہم بڑی اپوزیشن جماعت ہیں، جبکہ ایک صوبے میں ہماری حکومت ہے، لیکن قانون کے تحت ہم سے ہمارا آئینی حق چھینا گیا۔ میں الیکشن کمیشن کے اس اقدام کی مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس نوٹیفکیشن کو واپس لے کر گلگت بلتستان ڈیموکریٹک الائنس کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں چونکہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس لیے اس کے ساتھ بد نیتی کی جارہی ہے۔ صرف ایک سال میں این ایف سی ایوارڈ میں ہمارے صوبے کو 160 ارب کا شارٹ فال ہے۔ خیبر پختونخوا کا روٹین میں جو این ایف سی حصہ بنتا ہے، وہ نہیں دیا جارہا۔ اس پارلیمنٹ نے یہ کمٹمنٹ کی تھی کہ فاٹا انضمام کے بعد ہر سال ہم 100 ارب فنڈ دیں گے، وہ بھی ابھی تک نہیں دیے جارہے ہیں۔ یہ بھی اس پارلیمنٹ نے کمٹمنٹ کی تھی کہ 3 فیصد این ایف سی ایوارڈ سے دیا جائے گا، وہ بھی نہیں دیا جارہا ہے۔ فاٹا انضمام کے بعد فاٹا کے تمام اخراجات صوبائی حکومت پر آئے اور وفاقی حکومت کے ذمے جو فنڈز تھے، وہ بھی نہیں دیے جارہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر آ گئی ہے، بلوچستان کی بھی یہی صورتِ حال ہے۔ گزشتہ دنوں مولانا ادریس صاحب شہید ہوئے جو ایک بہت جید عالم تھے۔ اس کے بعد بنوں میں تھانے پر خودکش حملہ ہوا جس میں 21 جوان شہید ہوئے۔ وہاں ایک سنگین جنگ چھڑی ہوئی ہے اور اس کی بنیاد یہ ہے کہ جو وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وہ وفاق پوری نہیں کر رہا۔ ہمیں افسوس اس بات پر ہے کہ اتنے بڑے واقعات پر اس ایوان میں کوئی بحث نہیں ہو رہی۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر لاشیں اٹھا رہے ہیں اور وفاقی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اس وقت جو ظلم ہو رہا ہے۔ عمران خان اس ملک کے منتخب وزیرِاعظم ہیں، ہم انہیں اس ملک کا وزیرِاعظم سمجھتے ہیں۔ عمران خان کو اس قوم نے ووٹ دیا، اور ان کے ووٹ کو زبردستی چھینا گیا۔ عمران خان کا بنیادی حق ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے، انہیں بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ملاقاتیں بحال کی جائیں۔ ہم عمران خان کے لیے کوئی ایسا مطالبہ نہیں کرتے جو غیر قانونی ہو؛ جس طرح نواز شریف کو ایئرپورٹ پر سہولیات فراہم کی گئیں، ہم صرف قانون کے مطابق ان کا حق مانگتے ہیں۔ جس طرح یہ ملک ظلم اور جبر کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور جس طرح انہوں نے کنٹرول کیا ہوا ہے۔ میں پنجاب گیا تھا، تین دن وہاں گزار کر آیا ہوں۔ جیل میں قید اسیران کے خاندانوں سے بھی ملا ہوں۔ پنجاب عملاً ایک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے۔ پنجاب میں کوئی قانونی اور انسانی حقوق نہیں ہیں۔ ایک ایس ایچ او سے کوئی نہیں پوچھ سکتا؛ وہ چادر اور چار دیواری کی بے توقیری کرتا ہے۔ کسی کی جرات نہیں کہ وہ اس ایس ایچ او سے سوال کرے، کیونکہ کسی کے قانونی حقوق نہیں ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ پیپلز پارٹی، جو خود کو 1973 کے آئین کی خالق اور جمہوریت کی چیمپئن سمجھتی ہے، وہ کس طرح اس حکومت کا حصہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جو بھی یہ ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی اس میں برابر کی شریک ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب عملاً ایک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، کسی کے قانونی اور انسانی حقوق نہیں ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ہر ماہ کھلے مین ہولز نہ ہونے کا بیان حلفی لینے اور نوٹس جاری کرنے کا حکم
-
انمول پنکی کے بعد کراچی میں ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کی گرفتاری
-
چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے ٹرمپ کا استقبال کیا‘کل صدر شی سے ملاقات ہوگی
-
حکومت کا گیس پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
-
ورکر ویلفیئر بورڈ KP نے فیکٹری مزدوروں کے بچوں کے 20 کروڑ اسکالرشپ روک لیے، کامسیٹس کے 300 طلبہ کا مستقبل داؤ پر
-
ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے
-
قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاع پر بھاری اخراجات، ترقیاتی منصوبوں میں ریکارڈ کمی
-
ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ ‘ لانچنگ سائٹس کی اکثریت اور زیرزمین تنصیبات تک دوباہ رسائی حاصل کرلی ہے.امریکی خفیہ ایجنسیوں کا انکشاف
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کوہاٹ کے شہری لیاقت شہید کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت\
-
پاکستان بڑھتے بیماریوں کے بوجھ پر قابو نہیں پا سکتا جب تک روک تھام، سکریننگ، صاف پانی اور عوامی صحت بارے آگاہی کو ترجیح نہ دی جائے، سید مصطفیٰ کمال
-
سینیٹر شیری رحمان نے دونوں ایوانوں سے کتابوں پر پلاسٹک کورز پر پابندی کا بل منظور ہونا اسلام آباد کیلئے تاریخی ماحولیاتی کامیابی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.