صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس
بدھ 13 مئی 2026 20:07
(جاری ہے)
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
آئی ڈیپ نے اجلاس کو منصوبے کی پیش رفت، دستیاب وسائل اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 17 ارب روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے،گوجرانولہ ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کو کارڈیک کی جدید اور بہترین سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں،عوام کو کارڈیک کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ یہ ادارہ عوام کیلئے دل کے امراض کے جدید اور معیاری علاج کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔جدید طبی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہاکہ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔گوجرانوالہ اور گردونواح کی عوام کو دل کے امراض کے علاج کیلئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے کہاکہ ادارے میں جدید طبی آلات، ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی اور مریض دوست سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا،یہ ادارہ خدمت کی عملی مثال بنے گا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت بڑی واضح ہے کہ ملزمہ پنکی کی ضمانت نہیں ہوگی بلکہ تفتیش بھی ہوگی اور قانون کے مطابق کارروائی بھی ہوگی
-
پنجاب عملاً ایک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، کسی کے قانونی اور انسانی حقوق نہیں ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ہر ماہ کھلے مین ہولز نہ ہونے کا بیان حلفی لینے اور نوٹس جاری کرنے کا حکم
-
انمول پنکی کے بعد کراچی میں ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کی گرفتاری
-
چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے ٹرمپ کا استقبال کیا‘کل صدر شی سے ملاقات ہوگی
-
حکومت کا گیس پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
-
ورکر ویلفیئر بورڈ KP نے فیکٹری مزدوروں کے بچوں کے 20 کروڑ اسکالرشپ روک لیے، کامسیٹس کے 300 طلبہ کا مستقبل داؤ پر
-
ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے
-
قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاع پر بھاری اخراجات، ترقیاتی منصوبوں میں ریکارڈ کمی
-
ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ ‘ لانچنگ سائٹس کی اکثریت اور زیرزمین تنصیبات تک دوباہ رسائی حاصل کرلی ہے.امریکی خفیہ ایجنسیوں کا انکشاف
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کوہاٹ کے شہری لیاقت شہید کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت\
-
پاکستان بڑھتے بیماریوں کے بوجھ پر قابو نہیں پا سکتا جب تک روک تھام، سکریننگ، صاف پانی اور عوامی صحت بارے آگاہی کو ترجیح نہ دی جائے، سید مصطفیٰ کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.