’وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا 3سال میں 5ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر دینے کا اعلان،3مرلے کے پلاٹ اورگھر بنانے کیلئے قرض بھی ملے گا
)محنت کشو، اللہ کے دوستو! آپ سب کو مبارک ہو: آپ کو اپنا گھر، اپنی چھت اور اپنا ذاتی مکان مبارک ہو:مریم نوازشریف - مزدوروں کو ایک پیسہ لیے بغیر بالکل مفت گھر دے رہے ہیں،اللہ آپ کو خوشیوں سے رہنا نصیب کرے، آج 720 خاندانوں کو گھر دئیے، ٹیکسلا میں بھی 500 گھر تیار ہیں ^ دعا کریں اللہ مجھے توفیق دے کہ میں ہر غریب کے گھر خدمت کیلئے پہنچوں اور ہر کسی کے کام آ سکوں،وزیر اعلی مریم نواز شریف کا محنت کشوں کو 720 مفت فلیٹس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب
جمعرات 14 مئی 2026 04:55
(جاری ہے)
فی فلیٹ کو بنانے میں35لاکھ روپے خرچہ آیالیکن مزدورسے ایک پیسہ نہیں لیا،بالکل مفت دے رہے ہیں،دو بیڈ رومز ،لاؤنج،واش روم پر مشتمل بہت خوبصورت فلیٹس بنائے ہیں۔
40 سال پہلے محمد نواز شریف نے جو پودا محکمہ لیبر میں لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن گیا ہے۔ محمد نواز شریف 720 خاندانوں کو گھروں کی چابیاں ملنے پر بے حد خوش ہیں-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 40 ہزار تنخواہ والا محنت کش گھر کا کرایہ دے یا بچوں کے دیگر اخراجات پورے کری - مزدوروں کو ایک پیسہ لیے بغیر بالکل مفت گھر دے رہے ہیں،اللہ آپ کو خوشیوں سے رہنا نصیب کرے۔ آج 720 خاندانوں کو گھر دیے، ٹیکسلا میں بھی 500 گھر تیار ہیں۔ اگلے تین سال میں 5 ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر دیں گے۔انہوںنے کہا کہ محنت کشوں کو تین تین مرلے کے پلاٹس اور گھر بنانے کیلئے آسان قرض بھی دیں گے۔ بے حد خوشی ہے کہ 'اپنی چھت اپنا گھر' سکیم کے تحت صرف سوا سال میں ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک سال میں ایک لاکھ گھر بننا شاید پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد مثال ہے۔ دربدر کی ٹھوکریں کھانے والی ایک لاکھ فیملیز اپنی چھت اپنا گھر کے تحت اپنے گھروں میں شفٹ ہو چکی ہیں۔ 65 ہزار گھر زیرِ تعمیر ہیں، اگلے ساڑھے تین سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کریں گے۔ سُتھرا پنجاب' کی طرح 'اپنی چھت اپنا گھر' اسکیم کو بھی دنیا میں کامیاب ماڈل بن چکا ہے۔ جن کے پاس زمین نہیں، انہیں زمین بھی دیں گے اور گھر بنانے کیلئے قرض بھی۔انہوںنے کہا کہ 40 ارب روپے کی لاگت سے 15 لاکھ محنت کشوں کو 'راشن کارڈ' جاری کر دئیے ہیں۔راشن کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو ماہانہ 3 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ میری ہدایت ہے کہ کنسٹرکشن سائٹس پر مزدوروں کی جان اور سلامتی کیلئے سیفٹی گیئر یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ حکومتیں آتی ہی اس لیے ہیں کہ اپنے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں۔ دعا کریں اللہ مجھے توفیق دے کہ میں ہر غریب کے گھر خدمت کے لئے پہنچوں اور ہر کسی کے کام آ سکوںمزید اہم خبریں
-
انمول پنکی کو گرفتاری کے بعد چھڑوانے کیلئے بھاری رشوت دیے جانے کا انکشاف
-
کوکین ڈیلرانمول عرف پنکی گرفتاری کے وقت مبینہ طور پر نئی منشیات متعارف کرانے کا فارمولا مکمل کرچکی تھی
-
میرے بیٹے کے باہر جانے کی وجہ موجودہ حکومت اور ادارے ہیں
-
ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن
-
افریقہ کے وسائل پر افریقی عوام کا پہلا حق، انتونیو گوتیرش
-
پاکستان: خیبر پختونخواہ صوبہ میں سکولوں پر حملے قابل تشویش، یونیسف
-
معاشی عدم مساوات کا بچپن سے اعلیٰ تعلیم تک زندگی کے ہر موڑ پر گہرا اثر
-
لاہور میں برآمد ہونے والی کوکین کو ٹیلکم پاوڈر میں تبدیل کر کے انمول پنکی کو مقدمے سے بچانے کا انکشاف
-
پاکستان نے مذاکرات میں شاندار کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت کے مالک ہیں
-
کراچی سے گرفتار کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے منظم منشیات نیٹ ورک بارے تہلکہ خیز انکشافات
-
کوکین کوئین سے شادی کرنے والے سابق پولیس افسر کی بھی گرفتاری کی اطلاعات
-
انمول پنکی کو 4 سال پہلے لاہور میں پولیس افسر نے گرفتار کیا، بعد میں دونوں نے شادی کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.