آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،پنجاب ،شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

جمعرات 14 مئی 2026 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،پنجاب ،شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ کو خیبرپختونخوا، پنجاب،شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، با لائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان کشمیر اورجیکب آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (سٹی 42، ایئرپورٹ 33)، ڈیرہ غازی خان 10، نارووال 05، بھکر 01، گلگت بلتستان:بگروٹ 08،خیبرپختونخوا: دیر 06، پاراچنار 03، ڈیرہ اسماعیل خان (شہر، ایئرپورٹ 02)، بلوچستان: بارکھان 03،سندھ: جیکب آباد 03، آزاد کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجو داڑو، دادو 47، لاڑکانہ، بہاولنگر اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔