غزہ: اسرائیل کا پولیس کو نشانہ بنانا جنگی جرم، انسانی حقوق دفتر
یو این
جمعرات 14 مئی 2026
23:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مئی 2026ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا رہی ہے جو عسکری اہداف میں امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے اور جنگی جرم ہے۔
دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ غزہ میں گنجان آبادیوں پر اسرائیلی حملوں میں چھ پولیس اہلکار مارے گئے۔
ان حملوں میں تین اور نو سال کی عمر کے دو بچوں کی ہلاکت بھی ہوئی۔رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں کے ایسے چھ واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 26 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جس کی تصدیق غزہ کی موجودہ وزارت داخلہ نے بھی کی ہے۔
پولیس فوج نہیں
بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا شمار شہریوں میں ہوتا ہے اور انہیں براہ راست جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے کے بجائے محض امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری نبھانے پر حملوں کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔
(جاری ہے)
اپریل میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور آبادکاروں کے حملوں میں 122 شہری ہلاک ہوئے۔ یہ حملے فلسطینیوں کے گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں، عبادت گاہوں، سڑکوں، گاڑیوں، امدادی مراکز اور سکولوں پر کیے گئے۔
دفتر نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں کم از کم 22 بچوں، آٹھ خواتین اور متعدد صحافیوں کی ہلاکت بھی ہوئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ کی منظوری ممکن نہیں
-
حدیقہ کیانی کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
ٹرمپ اب نہیں چاہتا کہ ایران سے مزید جنگ ہو یا نئے حملے شروع ہوں
-
بلاول بھٹو نے سرعام شازیہ مری کو سخت لہجے میں ڈانٹ دیا
-
افغانستان: جسمانی سزاؤں میں اضافہ، توہین طالبان بھی قابل تعزیر
-
سلامتی کونسل میں افریقہ کی نمائندگی نہ ہونا تاریخی نا انصافی، گوتیرش
-
اسرائیل حزب اللہ بڑھتی ڈرون دوڑ امن کاروں اور جنگ بندی کے لیے خطرہ
-
استعمال شدہ پلاسٹک کو دوبارہ کارآمد بنانے کے لیے ضوابط کی ضرورت
-
غزہ: اسرائیل کا پولیس کو نشانہ بنانا جنگی جرم، انسانی حقوق دفتر
-
افغانستان غذائی قلت: یو این ادارہ زندگی سے رشتہ جوڑے رکھنے میں مصروف
-
غزہ: ملبے کے ڈھیر سے سمندر میں جزیرے بنانے کا منصوبہ
-
ملک کی معاشی صورتحال سنگین ہے معاشی مشکلات میں کمی نہیں اضافہ ہی نظر آرہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.