سپیکر قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات میں جوابات نہ آنے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا

جمعہ 15 مئی 2026 13:09

سپیکر قومی اسمبلی  نے وقفہ سوالات میں جوابات نہ آنے پر وزارت خزانہ اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2026ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وقفہ سوالات میں جوابات نہ آنے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعے کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے آغاز پر سوال کا جواب موصول نہ ہونے پر سپیکر نے وزیر مملکت برائے خزانہ اظہر کیانی سے دریافت کیا کہ تین سوالات کے جواب نہیں آئے ۔سپیکر نے وہاں موجود وزارت خزانہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر جاکر جواب لائیں اور ساڑھے 12 بجے تک تحریری رپورٹ دیں کہ جوابات کیوں نہیں دیے گئے۔