مارکوروبیو کی چین میں مختلف نام کے ساتھ انٹری‘چین کے دورے کے دوران”مارکولو“ہی کہا جائے گا . رپورٹ

امریکی وزیرخزانہ کودرست ہاس کے بغیر کانفرنس ہال میں داخلے سے روکنا‘ٹیمپل آف ہیون کے دورے کے دوران مامورسیکرٹ سروس ایجنٹس کو چینی اداروں کا اسلحہ کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت دینا امریکی ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 مئی 2026 15:54

مارکوروبیو کی چین میں مختلف نام کے ساتھ انٹری‘چین کے دورے کے دوران”مارکولو“ہی ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مئی ۔2026 ) امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کوچین میں مختلف نام کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت دینے کے معاملے پر امریکی ذرائع ابلاغ میں بحث جاری ہے ٹرمپ انتظامیہ کے نزدیک سمجھے جانے والے قدامت پسند چینلز”فاکس نیوز اور سی این بی“جیسے ادارے تاولیں پیش کررہے ہیں کہ چینی زبان میں ترجمہ ہونے کی وجہ سے نام کے ہجوں کی ادائیگی میں فرق محسوس کیا جارہا.

(جاری ہے)

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کو چین میں ”مارکولو“کے نام سے داخلے کی اجازت دی گئی اور دورہ چین کے دوران ان کا یہی نام رہے گا‘بیجنگ نے دو بار مارکوروبیو کے چین میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے ان پر پہلی پابندی صدرٹرمپ کے پہلے دور میں اس وقت عائد کی گئی تھی جب وہ سینیٹ کے رکن تھے اور چین میں انسانی حقوق اور مسلمان اقلیت کے بارے میں ان کی تقاریرکی وجہ سے ان پر پابندی عائدکی گئی .

مارکوروبیو پر دوسری مرتبہ چین میں داخلے پر پابندی ہانگ کانگ کے معاملے پر امریکی وزیرخارجہ کے چین کے خلاف بیانات اور امریکا کی چینی شخصیات پر پابندیوں کے جواب میں بیجنگ کی جانب سے جن امریکی شخصیات پر پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا ان میں مارکوروبیو بھی شامل تھے‘صدرٹرمپ کے دورہ امریکا کے لیے چین نے رعایت دیتے ہوئے انہیں ایک دوسرے نام کے ساتھ چین میں داخلے کی اجازت دی جو ”مارکولو“ہے.

امریکی جریدے ٹائمزکا دعوی ہے کہ چینی زبان میں ”لو“کے جس لہجے کے ساتھ وزیرخارجہ روبیو کو داخلے کی اجازت دی گئی اس کے معنی ”بیوقوف“کے ہیں اس بارے میں ”ٹائمز“کا کہنا ہے کہ اس نے چینی زبان کے ماہرین سے مددحاصل کی ہے اور جنہوں نے چینی زبان میں مارکورکے نام کے ساتھ لگائے جانے والے لفظ”لو“کے لہجے کی تصدیق کی ہے واضح رہے کہ چینی زبان میں ایک ہی لفظ کے کئی معنی ہوسکتے ہیں تاہم وہ لہجے اور ادائیگی سے بدل جاتے ہیں.

رپورٹ میں مارکو رویبو کے نام کے ساتھ ”لو“کو چین کی جانب سے ان کے سزا قراردیا گیا ہے‘اس کے علاوہ امریکی ذرائع ابلاغ میں دورے کے دوران پیش آنے دیگر واقعات پر بھی بات کی جارہی ہے جن میں ایک موقع پر درست پاس نہ ہونے کی وجہ سے چینی سیکورٹی اہلکارو ں کی جانب سے امریکی وزیرخزانہ کو کانفرنس ہال میں داخلے سے روکنا‘ٹیمپل آف ہیون کے دورے کے دوران امریکی صدر کی سیکورٹی پر مامورسیکرٹ سروس کے لوگوں کو چینی اداروں نے اسلحہ کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا اسی طرح مریکی صدر ٹرمپ اورچینی صدر شی جن پنگ کی چینی قیادت کے دفاتر پر مشتمل کمپلیکس ژونگ نان ہائی میں امریکی صدر کے ساتھ آئے صحافیوں کو محدودتعدادمیں داخلے کی اجازت دی گئی.