پاکستان بہتر مارکیٹنگ کے ذریعے سیاحت کے شعبے سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے. ٹورازم ڈ ویلپمنٹ فاﺅنڈیشن
سیاحت کے لیے ناموافق حالات کے باوجود2025میںایک کروڑ سے زیادہ عالمی سیاحوں نے بھارت کا رخ کیا
میاں محمد ندیم
جمعہ 15 مئی 2026
16:06
(جاری ہے)
تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارت میں سیاحوں کے ناکافی حفاظتی انتظامات‘بھارتی شہریوں کی جانب سے غیرملکی سیاحوں کے ساتھ بدسلوکی‘خواتین سیاحوں پر جنسی حملے‘سیاحوں کو لوٹنے کے واقعات کے باوجود بھارت اس شعبے سے سالانہ35ارب ڈالر سے زیادہ کماتا ہے جوکہ بھارتی جی ڈی پی کا پانچ فیصد ہے‘خطے کے دیگر کئی ممالک سری لنکا‘بنگلہ دیش‘نیپال میں بھی عالمی سیاحوں کی تعداد پاکستان سے زیادہ ہے. انہوں نے کہاکہ کراچی سے گلگت تک ملک میں سیاحتی مقامات خطے کے کئی ممالک سے زیادہ پرکشش ہیں جبکہ روپے کی قدرکم ہونے کی وجہ سے عالمی سیاحوں کے لیے پاکستان خطے میں سب سے سستا آپشن ہے جبکہ مثالی مہمان نوازی ‘سیکورٹی‘خواتین سیاحوں کے احترام اور مکمل تحفظ کے باوجود اپنے گرد ونواح میں موجود ممالک سے بہت پیچھے ہیں. رپورٹ میں زوردیا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی عالمی مارکیٹنگ پر توجہ نہیں دی جارہی ‘دنیا کی بلند ترین چوٹیوں‘گلیشیرز‘خوبصوت وادیوں اور سطح سمندر سے بلند ترین صحرا ‘میدانی علاقوں‘قدیم ترین تہذیبوں کی نشانیوں سمیت ملک کے پاس ہر وہ مقام موجود ہے جسے سیاحت کے لیے اہم قراردیا جاسکتا ہے تاہم عالمی سطح پر مناسب تشہیر کی وجہ سے پاکستان عالمی سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہے. تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقامی سیاحت دوسرے ملکوں کے مقابلے میں بہت کم ہے جس کی وجہ مقامی افراط زر‘کم آمدن‘مقامی کرنسی میں سیاحتی مقامات پر مہنگی رہائش ‘خوراک اور دیگر سہولیات ہیں‘ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے کوششیں کیں تاہم پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے ہرنئے آنے والی حکومت پچھلی حکومتوں کے اچھے منصوبوں کو بھی ختم کردیتی ہے ‘انہوں نے کہا کہ مقامی سیاحت کے فروغ کے لیے سستی ٹرانسپورٹ‘کم کرایہ والی رہائش گاہیں اور سستی ومعیاری خوراک کی فراہمی ضرور ی ہے. تنظیم کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں خانہ جنگی کا ماحول رہا ہے‘بھارت میں بھی سیکورٹی کے معاملات مثالی نہیں فرق صرف اتنا ہے کہ ان ملکوں کی حکومتیں‘سیاسی جماعتیں اور میڈیا قومی امور پر یکجا ہیں اور مسائل ہونے کے باوجود عالمی ذرائع ابلاغ میں وہ اس طرح شہہ سرخیوں میں نہیں آتے جس طرح پاکستان میں ہونے والی معمولی واقعات عالمی توجہ پاتے ہیں‘انہو ں نے کہا کہ اس میں سب سے زیادہ بڑی ذمہ داری برسراقتدار لوگوں کی ہوتی ہے‘پاکستان ”سارک“ تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات کو بیس سال کے لیے فریزکرکے مشترکہ مفادات پر کام شروع کرئے تو بہت سارے مسائل ازخود حل ہوجائیں گے انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ ایران تیل وگیس پائپ لائن‘اور ترکمانستان گیس پائپ لائن ”تاپی“پاکستان‘بھارت‘بنگلہ دیش اور افغانستان کی اہم ترین ضرورت ہیں تاہم تنازعات اور اختلافات کی وجہ سے یہ اہم ترین منصوبے تعطل کا شکار ہیں‘اسی طرح افغانستان میں تیل وگیس کے تسلیم شدہ بڑے ذخائرموجود ہیں جن سے خطے کے ملک استفادہ کرسکتے ہیں جبکہ تجارت وسیاحت سے خطے میں غربت کو ختم کیا جاسکتا ہے. تنظیم کا کہنا ہے کہ ”سارک“ممالک یورپ کی طرزپر ایک مشترکہ سیاحتی وتجارتی ویزے کا منصوبہ شروع کریں اور زمینی رابطوں کو بہتر بنایا جائے تو دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد جنوبی ایشیاءکے ممالک کا رخ کرئے گی ‘بنگلہ دیش ‘ویتنام‘میانمار‘ بھارت ‘پاکستان‘ افغانستان اورایران کے درمیان زمینی رابطو ں سے یورپ‘مشرق وسطی‘افریقہ‘روس‘سینٹرل ایشیاءاور چین تک رسائی موجود ہے عمومی طور پر ان ملکوں کے درمیان سٹرکوں اور ریل کے ذریعے رابطے موجود ہیں انہیں صرف اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے.
مزید اہم خبریں
-
عالمی یومِ خاندان: مضبوط خاندان خوشحال اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہیں، وزیراعلی سندھ
-
انمول عرف پنکی کیس،نامور وکلا کی پیش ہونے سے معذرت
-
انمول پنکی کے نیٹ ورک میں لاہور کی 20 خواتین اور غیرملکی بھی شامل ہیں، کراچی پولیس چیف
-
پاکستان بہتر مارکیٹنگ کے ذریعے سیاحت کے شعبے سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے. ٹورازم ڈ ویلپمنٹ فاﺅنڈیشن
-
ایران پر زیادہ صبر نہیں کر سکتے ‘تہران واشنگٹن کے ساتھ جلد معاہدہ کر ئے.ڈونلڈ ٹرمپ
-
چینی وزارتِ خارجہ کا تجارتی معاہدوں پر کیے جانے والے سوالات کا براہِ راست جواب دینے سے گریز
-
امریکی صدر کا دورہ رسمی تقاریب سے بھرپور‘ فریقوں کے درمیان پالیسی کے حوالے سے بہت کم پیش رفت نظر آئی
-
مارکوروبیو کی چین میں مختلف نام کے ساتھ انٹری‘چین کے دورے کے دوران”مارکولو“ہی کہا جائے گا . رپورٹ
-
پاکستان کی ثالثی کا عمل ناکام نہیں ہوا، اِس وقت مشکلات کا شکار ہے، ایرانی وزیر خارجہ
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی طیاروں کے پر کاٹ دیئے
-
پی ٹی اے کا موبائل کمپنیوں کی صارف سہولت کارکردگی پر جامع جائزہ مکمل، رابطہ مراکزاور ہنگامی مدد نمبروں میں خامیاں سامنے آگئیں
-
انمول پنکی کی عدالت پیشی سے قبل خاتون وکیل جذباتی، سخت سزا دینے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.