Live Updates

ایران پر زیادہ صبر نہیں کر سکتے ‘تہران واشنگٹن کے ساتھ جلد معاہدہ کر ئے.ڈونلڈ ٹرمپ

اگر امریکہ ایران سے افزودہ شدہ یورینیم حاصل کر لیتا ہے تو زیادہ راحت محسوس کروں گا.امریکی صدر کا ”فاکس نیوز“سے ریکارڈ شدہ انٹرویو جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 مئی 2026 16:04

ایران پر زیادہ صبر نہیں کر سکتے ‘تہران واشنگٹن کے ساتھ جلد معاہدہ کر ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مئی ۔2026 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر زیادہ صبر نہیں کر سکتے ‘تہران واشنگٹن کے ساتھ جلد معاہدہ کر ئے امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“کے پروگرام میں ریکارڈ شدہ انٹرویو میںڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں مزید صبر سے کام نہیں لوں گا، ا یران کو ایک معاہدے تک پہنچنا ہو گا ٹرمپ نے اشارہ کیا کہ اگر امریکہ ایران سے افزودہ شدہ یورینیم حاصل کر لیتا ہے تو وہ زیادہ راحت محسوس کریں گے، ان کا خیال ہے کہ اس کا جواز کسی بھی دوسری چیز کے مقابلے میں پروپیگنڈے کے مقاصد سے زیادہ تعلق رکھتا ہے.

(جاری ہے)

چین کے دورے کے دوران نشرکیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے بیان دیا کہ میں یورینیم کو حاصل کرنے کو ترجیح دوں گا اگر یہ ہمارے قبضے میں ہو تو میں زیادہ راحت محسوس کروں گا لیکن میرا خیال ہے کہ اس معاملے کا تعلق کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ پروپیگنڈے کے مقاصد سے ہے امریکی صدر نے کہا کہ ہم جو کر سکتے ہیں وہ دوبارہ حملہ کرنا ہے ان کا اشارہ ان حملوں کی طرف تھا جو امریکہ نے 2025 میں ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر کیے تھے امریکی صدر نے تسلیم کیا کہ ایران کے وہ رہنما جن کے ساتھ ان کی انتظامیہ معاملہ کر رہی ہے، وہ عقل مند ہیں.

ایران نے افزودہ شدہ یورینیم کے مقام کی تصدیق نہیں کی ہے جس کے بارے میں بعض ماہرین کا خیال ہے کہ وہ زمین کی گہرائیوں میں دفن ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے درست انٹیلی جنس معلومات کے بغیر اسے حاصل کرنے کا مشن انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اسی سیاق و سباق میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شاید ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ ایران پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں امریکی صدر نے چینی ہم منصب نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے اور عہد کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی مدد کے لیے فوجی ساز و سامان نہیں بھیجیں گے.

دریں انثاءڈونلڈ ٹرمپ نے آج جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایرانی معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور وہ دونوں نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں اور وہ ”آبنائے ہرمز“کو کھولنا چاہتے ہیں یہ بات بیجنگ میں ان کے سربراہی اجلاس کے دوسرے اور آخری دن سامنے آئی . انہوں نے یہ بھی باور کرایا کیا کہ ایران کی جنگ سے متعلق صورت حال کو ختم کرنے کے طریقہ کار پر بہت زیادہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس صورت حال کو ختم کرنے کے حوالے سے بڑی قربت محسوس کر رہے ہیں چین کے دورے کے بارے میں ٹرمپ نے وضاحت کی کہ یہ شان دار رہا اور وہ چینی صدر کا بہت احترام کرتے ہیں. 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات