چینی وزارتِ خارجہ کا تجارتی معاہدوں پر کیے جانے والے سوالات کا براہِ راست جواب دینے سے گریز

صدرٹرمپ نے 200 بوئنگ طیاروں، امریکی تیل اور زرعی مصنوعات جیسے سویابین کی خریداری کے معاہدوں کا دعوی کیا تھا.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 مئی 2026 16:00

چینی وزارتِ خارجہ کا تجارتی معاہدوں پر کیے جانے والے سوالات کا براہِ ..
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مئی ۔2026 ) چینی وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران ہونے والے تجارتی معاہدوں پر کیے جانے والے سوالات کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا ہے اس سے قبل ٹرمپ نے ”فاکس نیوز“ کو بتایا تھا کہ شی جن پنگ نے کئی تجارتی وعدے کیے ہیں جن میں 200 بوئنگ طیاروں، امریکی تیل اور زرعی مصنوعات جیسے سویابین کی خریداری شامل ہے.

(جاری ہے)

تاہم بیجنگ میں ہونے والی چینی وزارتِ خارجہ کی پریس بریفنگ میں ترجمان نے ان معاہدوں سے متعلق سوالات کو بظاہر ٹال دیا معاہدوں کی تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے ترجمان نے اس اہم اتفاقِ رائے کی طرف اشارہ کیا جس تک دونوں فریق ٹرمپ کے دورے کے دوران پہنچے ہیں ایک اور جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی بنیاد باہمی فائدہ اور مشترکہ کامیابی پر مبنی تعاون ہے.