تمام قومی ہیروز کے ایام سرکاری سطح پر منانا چاہیے، اسلم فاروقی

ایم کیو ایس سی اجلاس، مولانا حسرت موہانی و چوہدری خلیق الزماں کو خراج عقیدت پیش

پیر 18 مئی 2026 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2026ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے اردو کے معروف شاعر اور مجاہد آزادی مولانا سید فضل الحسن حسرت موہانی کے 75ویں یوم وفات اور تحریک پاکستان چوہدری خلیق الزماں کے 53ویں یوم وفات کی مناسبت سے محب کونسل کے وائس چیئرمین و پہلا قومی پرچم تیار کرنے والے ماسٹر افضال حسین کے صاحبزادے ماسٹر زاہد حسین کی لیاقت آباد میں واقع رہائشگاہ پر ایم کیو ایس سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حسرت موہانی اور چوہدری خلیق الزماں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اسلم فاروقی نے کہا کہ مولانا حسرت موہانی جن کا اصل نام سید فضل الحسن تھا اور جنہوں نے انقلاب زندہ باد کا نعرہ دیا جبکہ مولانا حسرت موہانی نے مسلم لیگ کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی تھی اور مسلم لیگ کے ٹکٹ پر ہی اسمبلی کے لیے بھی منتخب ہوئے تھے، آزادی کے وقت مولانا حسرت موہانی ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی کے مسلمان رکن تھے اور اس حیثیت میں مولانا حسرت موہانی نے آزادی کے بعد بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے طرز عمل کا مقابلہ کیا جبکہ ایک بار پاکستان کا بھی دورہ کیا اسی طرح چوہدری خلیق الزماں جو تحریک پاکستان کے نامور رہنماں میں سے ایک تھے۔

(جاری ہے)

ان سمیت تمام قومی ہیروز کے ایام کو سرکاری سطح پر منانا چاہیے تاکہ نئی نسل کو قومی ہیروز سے آگاہی حاصل ہو اسلم خان فاروقی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ پاکستان اپنے قیام کے مقاصد سے بہت دور ہے اور یہ بات وطن عزیز کے مسائل و بحرانوں کی دلدل میں پھنسنے کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ ہے انہوں نے مقاصد پاکستان کی تکمیل کے بغیر ملکی بقا، ترقی، استحکام و خوشحالی کو ناممکن بھی قرار دیا اور مقاصد پاکستان کی تکمیل کی جدجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔